(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی آبادکاروں نے صہیونی فورسز کے حفاظتی حصار میں دھاوا بولا ، مسجد کی بے حرمتی کی اور عرب اور اسلام مخالف نعرے بازی کی ، جواب میں فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے جس سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی الصبح غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نے صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں مسجد اقصیٰ پراشتعال انگیز دھاوا بولا اور باب رحمت کے مقام پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عرب اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔
صہیونی آبادکاروں کے داخلے سےقبل غاصب فوج نے مسجد اقصیٰ کا گھیراؤ کیا اس موقع پر فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی جنہوں نے غاصب فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی، فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔
اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔