• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 30 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

تنظیم نے نقل وحرکت کی اطلاع دی تھی، صہیونی ریاست کا اعتراف

اس کارروائی میں نشانہ بننے والے افراد دراصل غزہ میں انسانی امداد کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے۔

منگل 02-04-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
تنظیم نے نقل وحرکت کی اطلاع دی تھی، صہیونی ریاست کا اعتراف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی جانب سے امدادی کارکنان  پر بمباری کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی جارہی ہے ، نشانہ بننے والے افراد دراصل غزہ میں انسانی امداد کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے۔‘‘

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ غزہ  میں  اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والے ورلڈ سینٹرل کیچن نامی امریکی امدادی تنظیم سے وابستہ کثیر القومی عملے کے سات امدادی کارکنوں نے انسانی امداد کی فراہمی کی غرض سے اپنی نقل وحرکت کی پیشگی اطلاع اسرائیلی فوج کو فراہم کی تھی تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نیتجےمیں گاڑی میں موجود تمام  اہلکار موقع پر  جاں بحق ہوگئے۔

اسرئیل کے  سکیورٹی حکام نے واقع پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے ‘‘کہ عالمی سطح پر اس واقعے کے ہم پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں کیونکہ اس کارروائی میں نشانہ بننے والے افراد دراصل غزہ میں انسانی امداد کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے۔

صیہونی فوج کے سربراہ ہرزی ہیلیوی نے اس واقعے کے بعد سدرن کمان کے کمانڈر یارون وینکلمان اور غرب اردن وغزہ میں اسرائیلی حکومت کے کوارڈی نیٹر غسان علیان سے ٹیلی فون پر بات  کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج جلد ہی واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کرے گی۔

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینیورلڈ سینٹرل کیچن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.