(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی جانب سے امدادی کارکنان پر بمباری کی عالمی سطح پر سخت مذمت کی جارہی ہے ، نشانہ بننے والے افراد دراصل غزہ میں انسانی امداد کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے۔‘‘
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والے ورلڈ سینٹرل کیچن نامی امریکی امدادی تنظیم سے وابستہ کثیر القومی عملے کے سات امدادی کارکنوں نے انسانی امداد کی فراہمی کی غرض سے اپنی نقل وحرکت کی پیشگی اطلاع اسرائیلی فوج کو فراہم کی تھی تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان کی گاڑی پر بمباری کی جس کے نیتجےمیں گاڑی میں موجود تمام اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اسرئیل کے سکیورٹی حکام نے واقع پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے ‘‘کہ عالمی سطح پر اس واقعے کے ہم پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں کیونکہ اس کارروائی میں نشانہ بننے والے افراد دراصل غزہ میں انسانی امداد کی زیادہ سے زیادہ فراہمی کو یقینی بنانے میں مصروف تھے۔
صیہونی فوج کے سربراہ ہرزی ہیلیوی نے اس واقعے کے بعد سدرن کمان کے کمانڈر یارون وینکلمان اور غرب اردن وغزہ میں اسرائیلی حکومت کے کوارڈی نیٹر غسان علیان سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج جلد ہی واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کرے گی۔