(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا بھر میں جہاں عوام سال نوں کے آغاز میں مصروف ہیں وہیں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فورسز نے جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران محصور شہر غزہ پر جنگی جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بمباری کی جس کے نتیجےمیں 150 سے زائد مزید فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
خان یونس ،ضلع زیتون ، جبالیہ ، شجائیہ اور شیخ رضوان کے علاقوں میں غاصب فورسز نے رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 150 فلسطینی شہید ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا جس میں 8 بچوں سمیت متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ نصیرت کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کی جس میں 2 بچوں اور4 خواتین سمیت 8 افراد شہید ہوئے۔