(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صرف مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب سیکیورٹی فورسز کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر 74 مرتبہ فائرنگ کی گئی۔
یورپی فاؤنڈیشن برائے القدس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2023ء میں صہیونی ریاست کی نام نہاد فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے خلاف کم سے کم 1163 انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں گئیں جبکہ صرف فائرنگ کے 74 واقعات ریکارڈ کئے گئے۔
رپورٹ کےمطابق مقبوضہ فلسطین کےمختلف علاقوں میں صہیونی فورسز نے سیکڑوں چھاپہ مار کارروائیوں میں 205 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ان کارروائیوں میں 42 فیصدصرف مقبوضہ بیت المقدس میں کئی گئیں۔
گذشتہ ماہ کے آخر میں صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 26 سالہ محمد خالد العصیبی شہید اور نو فلسطینی زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی طرف سے آنسوگیس کی شیلنگ سے درجنوں فلسطینی بے ہوش ہوگئے۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج نے 67 فلسطینیوں کو حراست میں لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔