(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صیہونی فورسز نے جنین شہر پر فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا اور تلاشی کے نام پر لوٹ مار شروع کی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی، مزاحمت کرنے پر غاصب فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 37 سالہ اشرف محمد امین ابراہیم شہید ہوگیا۔
شہید اشرف ابراہیم کی شہادت کے ساتھ ہی اس مئی کے آغاز سے اب تک قابض فوج کی گولیوں سے شہید ہونے والے شہداء کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔