(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حملہ آور نے بینی گینٹز پر حملے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ’ تمہیں جنگ ختم کرنا ہوگی، میرا بھائی کسی وجہ سے نہیں مرا، یہ تمہاری چھیڑی گئی جنگ کا ایندھن بنا ہے۔
دو روز قبل غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کی طرف سے المغازی کے مقام پر کیےگئے ایک حملے میں اسرائیلی فوج کے انجینئرنگ یونٹ کے 21 اہلکاروں کومیں ایک 35 سالہ میجر ایڈم باسموت کے بھائی نے گذشتہ روز کارئی شمرون بستی کے ایک قبرستان میں تدفین کے موقع پر اس وقت اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر بینی گانٹز پر حملہ کرنے کی کوشش کی جب وہ مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تدفین میں شرکت کیلئے آئے۔
بھائی کی موت کے غم سے نڈھال مردہ فوجی کے بھائی نے کہا کہ لگا’ تمہیں جنگ ختم کرنا ہوگی، میرا بھائی کسی وجہ سے نہیں مرا، یہ تمہاری چھیڑی گئی جنگ کا ایندھن بنا ہے۔
اس نے کہا کہ یہ جنگ حکومتی نا اہلی سے شروع ہوئی ہے جس میں معصوم اسرائیلی مارے جارہے ہیں، موقع پر موجود پولیس نے حملہ آور کو بینی گینٹز تک پہنچنے سے روک دیا اور صیہونی وزیر موقع سے خاموشی سے روانہ ہوگئے۔