(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی مذہبی رہنما نے درجنوں غیر قانونی آبادکاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا اور یہودی مذہبی رسومات کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی انتہا پسند آبادکار وں کے درجنوں افراد پر مشتمل گروپ نے شدت پسند صہیونی مذہبی رہنما یہودا گلِک کی سربراہی میں مسجد اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ، شدت پسند صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے داخل ہوئے اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی آباد کار روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ میں دراندازی کرتے ہیں اور اشتعال انگیز طور پر تلمودی رسومات ادا کرتے ہیں۔