• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"القدس الکبریٰ” کا صہیونی منصوبہ غرب اردن کا 10% غصب کرلے گا”

پیر 06-01-2014
in فلسطین
0
plf aiquds
0
SHARES
0
VIEWS

 فلسطین میں یہودی آباد کاری کے ماہر اور القدس مخطوطات شعبے کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل "القدس الکبریٰ”[عظیم ترالقدس] کے جس مذموم منصوبے پرعمل پیرا ہے اس کا مقصد مغربی کنارے کی دس فی صد اراضی کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے اس مذموم منصوبے کی تکمیل میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری بھی صہیونی ریاست کی بھرپور معاونت کررہے ہیں۔ انہوں نے القدس الکبریٰ منصوبے کی حمایت کی تجویزبھی پیش کی ہے۔

فلسطینی دانشور اور تجزیہ نگار خلیل تفکجی نے خبر رساں ایجنسی "قدس پریس” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری مغربی کنارے کا دس فی صد اسرائیل کو دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل پہلے ہی مغربی کنارے کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے درمیان قائم یہودی کالونیوں”گوش عتصیون”، "معالیہ ادومیم” اور "گفعات زئیو” کو باہم ملا کرالقدس الکبریٰ کا منصوبہ تیاری کیا جا رہا ہے، جس میں دونوں شہروں کی ہزروں ایکڑ اراضی پہلے ہی اس میں شامل کی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے حال ہی میں یہ تجویز پیش کی تھی کہ بیت المقدس کو فلسطینی ریاست اور اسرائیل دونوں کا مشترکہ دارالحکومت قرار دیا جائے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل کو مغربی کنارے میں دس فی صد اراضی پر قبضے کا حق دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے امریکی وزیرخارجہ کی یہ تجویز قبول نہیں کی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.