• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع: کولمبیا کا  فلسطینی سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ

اس حوالے سے کولمبین صدر نے گزشتہ سال فلسطینی سفیر کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا جبکہ کولمبیا نے رواں ماہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات  بھی منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جمعرات 23-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع: کولمبیا کا  فلسطینی سفارتخانہ کھولنے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کولمبیا کے صدر نے غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے  صیہونی ریاست کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  لاطینی امریکہ کے  ملک کولمبیا نے بھی فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف  غیر معمولی فیصلے کا اعلان کیا ہے ، کولمبین صدر نے فلسطین کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے سفارتی اقدامات کرتے ہوئے کولمبین حکام کو مقبوضہ بیت المقدس  کے شہر رام اللہ میں سفارتخانہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے کولمبین صدر نے گزشتہ سال  کولمبیا میں فلسطینی سفیر کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا تھا جبکہ کولمبیا نے رواں ماہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات  بھی منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کولمبین صدر نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نسل کشی قرار دیا تھا اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ غزہ پر وحشیانہ حملوں اور اس کے  نتیجے میں 14 ہزار سے زائد بچوں 10 ہزار سے زائد خواتین سمیت 35 ہزار فلسطینیوں کی شہادت  کے ردعمل میں  لاطینی امریکہ کے ملک چلی، کولمبیا اور بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیےہیں ، جبکہ  گزشتہ روز اسپین، ناروے اور آئرلینڈ نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینیکولمبیالاطینی امریکہمقبوضہناروے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.