(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزارت زراعت نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ہر سال سے زیادہ اس برس برڈ فلو وائرس جو غیر معمولی طور پر پھیل گیا ہےاوراس سے انسانی صحت کوخطرات لاحق ہیں۔
اسرائیل کے عبرانی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال اسرائیل کو ایک جانب عالمی وباء کورونا سےخطرات ہیں دوسری جانب محکمہ زراعت نے اپنے بیان میں مرغیوں میں برڈ فلو پھیلنے کے انکشاف کیے ہیں جس کے باعث 20 کے قریب پولٹری فارمز فوری طور پر بند کر دیے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق وزارت زراعت کی طرف سے کی جانے والی اہم کوشش صفائی، نس بندی اور نگرانی کے آپریشنزجاری ہیں اور یہ سرگرمی تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہےاس کے ساتھ ہی وزارت زراعت نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ہر سال سے زیادہ اس برس برڈ فلو وائرس جو غیر معمولی طور پر پھیل گیا ہےاوراس سے انسانی صحت کوخطرات لاحق ہیں۔