(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی بچوں جن کے نام 10 سالہ یاسر عرفات شقیر اور 11 سالہ یزان قدوس بتائے جاتے ہیں کو بغیر کسی وجہ کے سرِ راہ روکا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر اسرائیلی حراستی مرکز منتقل کر دیا.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہر سلفیت کے الزاویہ قصبے سے دو فلسطینی نا بالغ بچوں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی بچوں جن کے نام 10 سالہ یاسر عرفات شقیر اور 11 سالہ یزان قدوس بتائے جاتے ہیں کو بغیر کسی وجہ کے سرِ راہ روکا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر اسرائیلی حراستی مرکز منتقل کر دیا جہاں سے تاحال بچوں کی حراست کے حوالے سے صہیونی فوج کی جانب سے کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں ہیں۔