• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسلامی جہاد کا طاقت ور میزائل S350 نمائش میں پیش

ہفتہ 30-07-2016
in فلسطین
0
0Pala2046
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سرکردہ مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسلحہ کی نمائش کے دوران اپنے طاقت ور میزائل S350 کی نمائش کی ہے اور ساتھ ہی صہیونی دشمن کوخبردار کیا ہے کہ وہ فلسطینی تحریک آزادی کچلنے کی سازشوں سے باز رہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسلامی جہاد کے زیراہتمام رفح کے مقام پر اسلحہ کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایک بڑے ٹرک پر لاد کر لائے گئے ’ایس 350‘ نامی راکٹ کی نمائش بھی کی گئی۔

القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ’ایس تین سو پچاس‘ نامی راکٹ نہایت پیچیدہ مقامات تک رسائی کی صلاحیت کے ساتھ بڑی مقدار میں بارود اور دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نمائش سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد اور القدس بریگیڈ کے رہنماؤں نے سنہ 2014ء کی جنگ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے شہریوں اور مجاھدین کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ اس موقع پر اسلامی جہاد نے خبردار کیا کہ صہیونی ریاست فلسطینی تحریک مزاحمت اور آزادی کی تحریک کو طاقت کے بل بوتے پر کچلنا چاہتا ہے مگر فلسطین قوم کا بچہ بچہ صہیونی دشمن کے خلاف آزادی کی تحریک جاری رکھنے کے عزم صمیم پرقائم ہے۔

نمائش سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن الشیخ نافذ عزام نے کہا کہ فلسطینی تحریک مزاحمت نے صہیونی ریاست کے تمام جنگی حربے ناکام بنا دیے ہیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی مزاحمت نے عالمی برادری اور مسلم امہ کی توجہ بھی ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کی طرف مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسلامی جہاد کا طاقت ور میزائل S350 نمائش میں پیش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.