مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جبرل الرجوب پرعوامی غم وغصے کی لہر اس وقت پیدا ہوئی حال ہی میں فٹ بال کی عالمی فیڈریشن”فیفا” کے اجلاس میں اسرائیل کی رکنیت کی معطلی کی درخواست الرجوب نے واپس لے لی۔ حالانکہ یہ درخواست انہوں نے فلسطینی عوم کے پرزور مطالبے پر پیش کرنے کا فیصلہ بھی کر رکھا تھا۔
اطلاعات کے مطابق اب جبری الرجوب کو فلسطینی عوام کی جانب سے سخت تنقید اور مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ اندرون فلسطین اور بیرون ملک بھی لوگ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جبریل الرجوب کے استعفے کے لیے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ "افاز” نامی ایک عالمی تنظیم نے ایک دستخطی مہم شروع کی ہے جس میں جبریل الرجوب کے استعفے کے حق میں دستخط لیے جا رہے ہیں۔
تنظیم کی جانب سے فلسطینی عوام کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ وہ جبریل الرجوب کو فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے عہدے سے ہٹانے کے لیے جاری مہم میں تنظیم کا ساتھ ددیں تاکہ ہم رام اللہ حکومت سے عوام کا مطالبہ پیش کریں سکیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں "فیفا” کے نئے صدر کے چنائو کے موقع پر اسرائیل کی فیفا میں رکنیت کی معطلی کے لیے ایک درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار اور فلسطین فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ جبریل الرجوب نے آخری وقت میں رائے شماری سے قبل درخواست واپس لے لی تھی۔
جبرل الرجوب کے اس اقدام کے خلاف فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں اور فلسطینی اتھارٹی سے انہیں فلسطینی فٹ بال فیڈریشن کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ مزید شدت اختیا کرتا جا رہا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
