• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی "فیفا” میں رکنیت معطل کرنے کی درخواست واپس

جمعہ 29-05-2015
in فلسطین
0
plf taken-back
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی نے عالمی فٹبال فیڈریشن "فیفا” کے اجلاس کے عین آخرمیں صہیونی نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کی "فیفا” میں رکنیت معطل کیے جانے کی درخواست واپس لے لی۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام فلسطین فٹبال یونین کے سربراہ جبریل الرجوب نے گذشتہ روز سوئٹرزلینڈ کے شہر زیوریخ میں ہونے والے فیفا اجلاس میں پہلے تو اسرائیل کی رکنیت کی معطلی کی درخواست دے رکھی تھی لیکن عین رائے شماری سے کچھ ہی دیر قبلہ انہوں نے اسرائیل کے خلاف دی گئی درخواست واپس لے لی تھی۔

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینی شہریوں کی اسپورٹس پرپابندیاں عاید کیے ہوئے ہے بلکہ کھلاڑیوں کو قتل اور کھیل کے مراکز کو دانستہ طورپر تباہ کررہا ہے تاکہ فلسطینی کھیل کا شعبہ بری طرح برباد ہوکر رہ جائے۔ فلسطین فٹ بال یونین کی جانب سے درخواست میں”فیفا” کی مرکزی کانگریس سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ رائے شماری کے ذریعے اسرائیل کی عالمی فٹ بال فیڈریشن میں رکنیت معطل کرے۔

گذشتہ روز فیفا میں اسرائیلی رکنیت کی معطلی سے متعلق دی گئی درخواست واپس لیے جانے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیاہے۔ جنیوا میں قائم تنظیم یورو ۔ مڈل ایسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کا "فیفا” میں بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لینا ناقابل فہم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 2007 ء کے بعد سے فلسطین میں اسپورٹس کے شعبےپربدترین پابندیاں مسلط کر رکھی ہیں۔ سنہ 2009 ء میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام ہونے والی ایک تحقیق میں انسانی حقوق کے مندوب رچرڈ گولڈ اسٹون نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسرائیل دانستہ طورپر فلسطینی شعبہ کھیل کو تباہ وبرباد کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "فیفا” میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی درخواست واپس لینا صہیونی ریاست کو انسانی حقوق کی مزید پامالیوں کا موقع فراہم کرنا ہے اور جنگی جرائم کی مزید چھوٹ دینا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.