مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ مہم فلسطین کی ایک ویب سائیٹ پرجاری ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری حصہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ مہم ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب "فیفا” کی ایگزیکٹو کونسل فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے دی گئی ایک درخواست پر اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے رائے شماری پرغور کررہی ہے۔
"فیفا” سے اسرائٰیل کو بے دخل کرنے کے لیے سرگرم تنظیم” آفاز” نے اپنی ویب سائیٹ پر آن لائن دستخطوں کے حصول کی مہم شروع کی ہے جس میں ہرشعبہ ہائے زندگی کے شہری مہم کی حمایت میں دستخط کررہے ہیں۔
"آفاز” کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں کےحوالے سے نسل پرستی کا مظاہرہ کررہا ہے اور فلسطین میں کھیل جیسے صحت مند مشاغل بھی صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔ ایسے میں عالمی برادری کی ذمہ داری کے کہ وہ صہیونی ریاست کو یا تو عالمی قوانین کا پابند بنائے یا اس کی فیفا سے رکنیت ختم کی جائے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھی اسرائیل کی فیفا میں رکنیت معطل کرنے کے لیے دی گئی درخواست پرغور کیا جا رہا ہے۔ فیفا کے 209 رکن ممالک میں سے 157 درخواست کی حمایت کردیں تو صہیونی ریاست کی فیفا میں رکنیت معطل ہوسکتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
