اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس شمعون پیریز کے علاوہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی، اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سمیت علاقائی اورعالمی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق محمود عباس اور شمعون پیریز کے درمیان ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے تعطل کا شکارامن بات چیت کی بحالی، علاقائی اور عالمی امور اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ "ڈیووس” کانفرنس کی تقریبا کل 22 مئی کو بحر مردار کے مشرقی کنارے میں شروع ہوگئی ہیں۔ کانفرنس میں دنیا بھر کی 900 سیاسی، سماجی، کاروباری اور ابلاغیات کے شعبے سے وابستہ 50 ملکوں کی نمائندہ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ ان میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، جمہوریہ کوسوو کے صدر عاطفہ یحیٰ آغا، عراق کے نائب صدر ایاد علاوی، مراکشی وزیراعظم عبدالالہ بن کیران، عراق کے صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی اور اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
