• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی اسپیشل کمانڈو یونٹ "گولانی” غزہ میں لوٹ مار میں‌ ملوث

جمعہ 06-02-2015
in فلسطین
0
plf special
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی میڈیا میں ‌آنے والی رپورٹس میں‌ انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ برس فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیل کی جنگ کے دوران صہیونی فوج  جہاں نہتے شہریوں ‌پر بدترین مظالم ڈھا رہی تھی وہیں فلسطینیوں کے گھروں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار بھی کی گئی۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں ‌نشریات پیش کرنے والے "ٹی وی 2” نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں غیراخلاقی سرگرمیوں اور لوٹ ‌مار میں ‌فوج کی اسپیشل کمانڈو یونٹ "گولانی” کے اہلکار پیش پیش رہے ہیں۔

ٹی وی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیاے کہ فوج کی گولانی یونٹ کے اہلکاروں ‌کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کے واقعات سامنے آنے کے بعد ان کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں‌ یہ نہیں ‌بتایا گیا کہ آیا لوٹ مار میں‌ ملوث کمانڈو یونٹ کے اہلکار فوج میں کن عہدوں ‌پر فائز ہیں تاہم اس واقعے نے صہیونی فوج کے فلسطینیوں‌ کے خلاف ایک اور سنگین جنگی جرم کی قلعی کھول دی ہے۔

اس سے قبل سنہ 2008ء کے آخر میں غزہ کی پٹی میں مسلط کی گئی اسرائیل کی جنگ میں بھی عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں ‌نے جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا تھا۔ لوٹ مار کا بازار مشرقی جبالیا میں عزبہ عبد ربہ کے مقام پر گرم رہا جہاں شہری کروڑوں کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھے۔

غزہ میں جنگ سے متاثرہ کئی خاندانوں کی طرف سے بھی متعدد مرتبہ یہ شکایات سامنے آئی ہیں کہ قابض فوج  دراندازی کے دوران ان کے گھروں ‌میں ‌گھس کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹتی رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.