• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہریوں نے "فتحاوی” رہ نما کو مسجد اقصیٰ سے نکال دیا

ہفتہ 28-06-2014
in فلسطین
0
plf aqsa mosque
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے رضاکارانہ طور پر قبلہ اول میں موجود فلسطینی شہریوں نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جماعت "الفتح” کے ایک مرکزی رہ نما کو قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں ٹھڈے مار کر نکال دیا گیا۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی چیف جسٹس اور سابق وزیر برائےمذہبی امور محمود الھباش کل جمعہ کو مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے جہاں پہلے سے موجود فلسطینیوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔ بعد ازاں انہیں کئی گھنٹے تک مسجد اقصیٰ کے دارالافتاء کے ہال میں بند کردیا گیا۔ جس کے بعد انہیں دھکے دے کر نکال دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں اور محمود الھباش کے سیکیورٹی عملے کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی فتحاوی رہ نما کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود الھباش رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں گئے تھے جہاں پررویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری تھا تاہم انہیں وہاں سے نکال دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ محمود الھباش کی آمد کی اطلاع سنتے ہی مسجد اقصیٰ میں موجود شہریوں نے ایک جگہ جمع ہو کر ان کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی۔ اس دوران ان کا قافلہ بھی آپہنچا۔ مشتعل شہریوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا، تاہم سیکیورٹی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد انہیں دارالافتاء لے جایا گیا، جس کے بعد انہیں وہاں سے واپس بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ سابق فلسطینی وزیر مذہبی امور محمود الھباش اسرائیل کی حمایت میں اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کئی بار فلسطین میں اسرائیل کے خلاف ہونے والے فدائی حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔ الھباش ماضی میں حماس کے ساتھ بھی

رہ چکے ہیں تاہم بدعنوانی کے الزامات کے بعد حماس نے انہیں نکال دیا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.