• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"آق” کی بلدیاتی فتح فلسطینیوں کی کامیابی تصور ہوگی

منگل 01-04-2014
in فلسطین
0
plf aq
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے رہ نما اور ممتاز عالم دین الشیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ ترکی میں وزیراعظم رجب طیب ایردوآن کی بلدیاتی انتخابات میں فتح فلسطینی عوام کی فتح و نصرت کی نوید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں سیکولر نظریات رکھنے والوں کی جانب سے جسٹس پارٹی کے خلاف جو جھوٹ پھیلائے جارہے تھے وہ سب بے نقاب ہوگئے ہیں۔ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں منہ کی کھانی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جھوٹی اور گمراہ کن باتوں سے گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ آج کے دور میں سچ اور جھوٹ کو خلط ملط کرنا اتنا آسان نہیں جتنا کہ لوگ سمجھتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے الشیخ حسن یوسف کا کہنا تھا کہ ترکی میں اسلام پسندوں کی انتخابی معرکے میں فتح حق اور سچ کی فتح ہے۔ جھوٹ پھیلانے اور اسلام پسندوں کو بدنام کرنے والوں کو اپنے کیے کی سزا ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی پسند جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کا اصل مسئلہ اسلام ہے، لیکن یہ بھی سب کو معلوم ہے کہ شفاف، دیانت دار اور امین قیادت صرف اسلام پسند جماعتیں ہی فراہم کرسکتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی سیاست دان کا کہنا تھا کہ ترکی میں جسٹس پارٹی اور وزیراعظم رجب طیب ایردوآن کے مخالفین کی جانب سےشکوک و شبہات کی فضاءکو عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ اپوزیشن نے ترک حکومت کو بدنام کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا لیکن جسٹس پارٹی مخالفین کی تنقید باوجود پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور بن کر سامنے آئی ہے۔

الشیخ حسن یوسف کا کہنا تھا فلسطینیوں کے ترکی کا مفاد عزیز ہے، ہمیں عرب دنیا، خطے اور پوری دنیا میں ترک قوم کے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.