فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت میں سابق منحرف لیڈرمحمد دحلان کے خلاف تازہ الزامات کے بعد پارٹی کی موجودہ قیادت میں بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صدرمحمود عباس کی جماعت میں دحلان گروپ کے حامی سفیان ابو زائدہ نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس کی جانب سے دحلان کے خلاف الزامات بلا جواز ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” پرپوسٹ کیے گئے ایک بیان میں سفیان ابو زائدہ کا کہنا ہے کہ مجھے صدر محمود عباس کے الزامات پر گہرا دکھ ہے۔ بلا جواز الزام تراشی کے باعث میں نے بہ طور احتجاج اپنا استعفیٰ فتح کی انقلابی کونسل کو ارسال کردیا ہے اور ساتھ ہی میں نے اپنی تنظیمی اورسیاسی سرگرمیاں بھی معطل کردی ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ چند دنوں میں صدر محمود عباس اوران کے سیاسی حریف محمد دحلان کے درمیان سخت الزامات کا تبادلہ ہواہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔