اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اطلاع دی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ”ٹیوٹر” نے القسام کا انگریزی زبان میں بنایا گیا اکاؤنٹ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بلاک کردیا ہے۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تنظیم کا انگریزی زبان میں "ٹیوٹر” اکاؤنٹ جمعرات نو جنوری تک کام کر رہا تھا لیکن اس کے بعد اسے اچانک بلاک کردیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ٹیوٹر” کی جانب سے یہ اقدام صہیونیت نوازی کا مظہر ہے اور اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ آزادی اظہار کے دعوے دار سوشل میڈیا بھی صہیونی حکومت اور انتہا پسند یہودیوں کے نرغے میں ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ٹیوٹر” انتظامیہ اور صہیونیوں کو یہ پریشانی ہے کہ سماجی صفحے پر”القسام” بریگیڈ کے چالیس ہزار فالورز کیسے ہوگئے ہیں اور یہ تنظیم انگریزی زبان میں مغرب تک اپنا پیغام اور مزاحمت کی آواز کیسے پہنچا رہی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے سوشل میڈیا پر کسی صفحے کے بلاک ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ماضی میں حماس رہ نماؤں کے "فیس بک” اکاؤنٹس بھی صہیونی حکومت کےدباؤ میں آکر بلاک کیےجاتے رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین