اسرائیلی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے جمعرات کے روز "عوفر” کالونی میں یہودیوں کےلیے مزید مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری کے ساتھ ساتھ کالونی سے متصل متعدد فلسطینی خاندانوںکو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کی تعمیرات سے سختی سے گریز کریں کیونکہ فلسطینیوں کے مکانات یہودی کالونی کو ملانے والی مرکزی شاہراہ عام پر واقع ہیں جو یہودی آباد کاروں کے لیے امن وامان کے مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔
اخبار نے لکھا ہے کہ "عوفر” کالونی کا اسرائیلی حکومت کی جانب سے کوئی مخصوص جغرافیائی محل وقوع واضح نہیں کیا گیا ہے۔ اس کالونی کی توسیع میں ماضی میں بھی فلسطینیوں کی ذاتی اراضی کو ہتھیانے کے بعد یہودیوں کے لیے مکان بنائے گئے۔ تازہ توسیعی منصوبے کے بعد فلسطینیوں کی اراضی کو ایک نیا خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
