• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"شاباک” ہمیں مسجد اقصیٰ پر یلغارکی شہ دلا رہا ہے: یہودی ربیوں کا اعتراف

جمعہ 05-07-2013
in فلسطین
0
plf 4 rabbi
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں غاصب یہودیوں کے کئی سرکردہ مذہبی رہ نماؤں اور ربیوں نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کا داخلی سلامتی کا خفیہ ادارہ "شن بیٹ”(شاباک) انہیں مسجد اقصیٰ پر یلغارکرنے کی مسلسل ترغیب دے رہا ہے۔

 

یہودی ربیوں کے اس اعترافی بیان پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو رپورٹ "الاقصیٰ فاؤنڈیشن اینڈ ٹرسٹ” کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں کئی یہودی ربیوں کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ خفیہ ادارہ شاباک انہیں مسجد اقصیٰ پر یلغار کرنے، مسلسل دھاوے بولنے اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے سازشیں تیز کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔

رپورٹ میں کچھ یہودی مذہبی رہ نماؤں کا یہ اعتراف بھی شامل ہے کہ انہیں مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات کے مطابق عبادات کی ادائیگی کے لیے شن بیٹ کے اعلیٰ افسران کی جانب سے اجازت فراہم کی جاتی ہے۔ اجازت ملنے کے بعد ہمیں فوج اور پولیس کی باضابطہ سیکیورٹی بھی میسر ہوتی ہے۔

"گوش عتصیون” یہودی کالونی کے چیف ربی الراب یعقوب میدان کا کہنا ہے کہ "شاباک ” کے افسران نے ہمیں کئی مرتبہ یہ بات کہی کہ آپ لوگ مسجد اقصیٰ میں اتنے کم کیوں جاتے ہو۔ مسجد اقصیٰ پر زیادہ سے زیادہ یلغارکی ضرورت ہے تاکہ صہیونی سیکیورٹی اداروں کو مسجد پر اپنا تسلط جمانے کا موقع مل سکے۔ مسٹر میدان کا مزید کہنا ہے کہ شاباک کے افسران کی تجویز پرہم نے مسجد اقصیٰ کی مشرقی سمیت میں ایک یہودی کنیسہ بھی تعمیر کیا ہے۔

یعقوب میدان نے بتایا کہ اسے شاباک کے چیف کی جانب سے کئی مرتبہ گھر پربلایا گیا۔ جب ملاقات کے لیے وہ اس کے گھرمیں پہنچتا تو خفیہ ادارے کے چیف کا ایک ہی جملہ ہوتا کہ "ہم نے تمہارے لیے مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ آسان بنا دی ہے۔ اب تمہیں اپنے طورپر یہ ثابت کرنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا قیام باطل ہے اور یہ جگہ ہیکل سلیمانی کی ہے”۔ پھر مزید کہتا کہ ہم نے آپ لوگوں کے لیے اتنی آسانیاں پیدا کی ہیں۔ اس کے باوجود آپ اتنے کم کیوں مسجد اقصیٰ پردھاوا بولتے ہیں۔ یہودیوں کے لیے ہیکل سلیمانی اس وقت تک تعمیر کرنا ناممکن رہے گا جب تک وہاں پر مسجد اقصیٰ موجود ہے”۔

ایک دوسرے یہودی ربی ڈیوڈ اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قوم کی وہ نسلیں اب پیدا ہو رہی ہیں جو مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل ہماری عبادات اور تمام دعائیں صرف ہیکل سلیمانی کے لیے ہیں۔ اسی نوعیت کے کئی دوسرے یہودی ربیوں کے اعترافی بیانات بھی اس رپورٹ میں موجود ہیں۔ اس رپورٹ کے منظرعام پرآنے کے بعد اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہودی انتہا پسندوں کی مسجد اقصیٰ پریلغار اور دھاوں کے پس پردہ یہودی خفیہ ادارے، حکومت اور فوج بھی ملوث ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.