• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

کم سن فلسطینی محروسین سے صہیونی فوج کا شرمناک سلوک،”یواین” کی تنقید

اتوار 22-07-2012
in فلسطین
0
plf palestine_children
0
SHARES
0
VIEWS

اقوام متحدہ کےزیرانتظام انسانی حقوق کونسل نے فلسطین سے گرفتار کیے گئے کم عمرفلسطینیوں کے ساتھ قابض صہیونی فوج کے شرمناک سلوک پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کم عمر افراد کی گرفتاری کو عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کونسل کے نگران رچرڈ فولک نے بیت المقدس میں کم عمر فلسطینی اسیران کے عزیزواقارب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ انہیں یہ سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہےکہ اسرائیلی سیکیورٹی ادارے اور فوج کم سن فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈال کر ان پر ظالمانہ تشدد ڈھا رہی ہے۔ حتی کہ فلسطینی بچوں کو اپنے لیےوکیل کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی ہے۔ اسرائیلی فوج کایہ طرز عمل نہایت افسوسناک اور قابل گرفت ہے۔

اقوام متحدہ کےاہلکارنے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ کم عمر فلسطینیوں کے بارے میں عالمی قوانین کے مطابق پالیسی اختیار کرے۔ اگر اسرائیلی جیلوں میں اٹھارہ سال یا اس سے کم عمر کے افراد موجود ہیں تو انہیں رہا کیا جائے ۔

خیال رہے کہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں بارہ سےاٹھارہ سال کی عمر کے دو سو سے زائد کم عمر فلسطینی بچے زیرحراست ہیں۔ ان کم سن محروسین کے ساتھ صہیونی فوج اور جیل اہلکارظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.