• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی حکومت کی جانب سے فتح کو”سخت” جواب

منگل 20-03-2012
in فلسطین
0
plf fatah_reply
0
SHARES
0
VIEWS

plf fatah_reply

فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت نے صدر محمود عباس کی جماعت "الفتح” کی جانب سے قومی مصالحت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔

 

فلسطینی حکومت کے ترجمان طاہرنونو کا کہنا ہے کہ فتح کے قائدین کے مسلسل زبان درازی مفاہمت کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حکومت کے ترجمان نے فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ حماس کی حکومت منظم انداز میں مصالحت کی مساعی کو سبوتاژ کر رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں طاہرنونو نے کہا کہ عزام الاحمد کے ریمارکس مفاہمت کے سلسلے میں فتح پرعائد ذمہ داریوں سے فرار کی کوشش ہے۔ صدر محمود عباس کی جماعت مفاہمت کے سلسلے میں اپنے فرائض پورے کرنے کے بجائے اپنی ناکامی پر حماس کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فتح نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مفاہمت کے سلسلے میں کسی ایک شرط پر بھی عمل نہیں کیا۔ سیاسی گرفتاریاں جاری ہیں اور جیلوں میں پابند سلاسل سیاسی کارکنوں کو رہا نہیں کیا گیا۔ ایسے لگ رہا ہے کہ فتح امریکی ڈالروں کو قومی مفاہمت پرترجیح دے رہی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینیوں کے درمیان قومی حکومت کی تشکیل کے بعض معاملات تعطل کا شکار ہیں۔ ایسے میں فتح کی جانب سے ناکامی کی ذمہ دار حماس اور اس کی غزہ میں قائم حکومت کو قرار دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں فلسطینی صدر کی جماعت الفتح کے مرکزی رہ نما عزام احمد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کےدرمیان مفاہمت کی راہ میں ایران حماس کے ذریعے رکاوٹ پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تہران نے حماس کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو مفاہمت نہ کرنے کے لیے پیسے دیے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.