• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"امیرالمجاھدین”بھجت ابوغربیہ کے انتقال پر حماس اور فلسطینی حکوت کا اظہار افسوس

جمعہ 27-01-2012
in فلسطین
0
plf hamas_and_palestine
0
SHARES
0
VIEWS

plf hamas_and_palestine

فلسطین کی سب سے بڑی اور منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور غزہ کی پٹی میں قائم حکومت نے ممتاز فلسطینی مزاحمتی لیڈر بھجت الغربیہ کے انتقال پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

حماس کا کہنا ہے کہ بھجت الغربیہ فلسطینی مجاہدین کے سربراہ تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی وطن کی آزادی کے خلاف استعمار کے ساتھ جنگ میں گذاری اوردشمنوں کو کئی محاذوں پرشکست فاش سے دوچار کیا ہے۔ آج ان کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان کےلیے صدمے کا باعث ہے بلکہ تمام فلسطینی مجاہدین اور عوام ان کے اس دکھ کو محسوس کر رہی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت آج اپنے ایک عظیم سالار سے محروم ہو گئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں مرحوم بھجت الغربیہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتےہوئے کہا گیا کہ ان کی پوری زندگی دشمن کے خلاف جہاد اور مزاحمت سے عبارت تھی۔ ان کی مزاحمت سے صہیونی دشمن بھی کانپتا تھا اور انہوں نے کئی عشروں تک اسرائیلی دشمنوں کی نیندیں حرام کر رکھی تھیں۔ مرحوم فلسطین میں تحریک آزادی کی علامت،مجاہدین کے لیے ایک نمونہ اور فلسطینی قوم کے سر پر ایک سایہ تھے۔ ان کا انتقال تمام فلسطینیوں کے لیے صدمے کا باعث ہے اور ان کا خلاء صدیوں میں پر نہیں ہو سکتا۔
ادھرغزہ کی پٹی میں اسلای تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت کی جانب سے بھی بھجیت الغربیہ کی انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ فلسطینی حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مرحوم کی مسئلہ فلسطین، قبلہ اول اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جائےگا۔ بیان میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی کی گئی
خیال رہے کہ امیرالمجاہدین کے لقب سے مشہور شیخ بھجت العربیہ چھیانوے سال کی عمر میں گذشتہ کل جمعرات کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں انتقال کر گئے تھے
مرحوم بھجت عمر سنہ 1916ء کو غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں پیدا ہوئے۔ان کا خاندان مقبوضہ مغربی کنارے کے شہرالخلیل کا قدیم ترین خاندان سمجھا جاتا ہےتاہم ان کی پیدائش غزہ میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں وہ غزہ سے بیت المقدس منتقل ہو گئے تھے۔
شیخ بھجت غربیہ مرحوم نے فلسطین کے لیے لڑی جانے والی کئی جنگوں میں خود بھی ایک جنگجو کے طور پرحصہ لیا اور کئی معرکوں میں جنگجو گروپوں کی کمان بھی کی۔ انہوں نے پہلی مرتبہ سنہ 1936 تا 1939ء کے معرکوں میں حصہ لیا اور فلسطین پر قابض برطانوی سامراج کےساتھ ٹکر لی۔ سنہ1947ء سے 1949ء کے دوران انہوں نے اپنی ایک جہاد تنظیم” لشکر جہاد برائے القدس” کیاز خود کمان سنھبالی اور فلسطین پر یہودیوں کے قبضے کے خلاف لڑتے رہے۔ اس دوران معرکہ قسطل یہودیوں کےخلاف ایک مشہور جنگ ہے، جس میں ممتاز فلسطینی مذہبی رہ نماشیخ عبدالقادر الحسینی انتقال کرگئے تھے۔ شیخ بھجت اس جنگ میں اور اسکے علاوہ کئی جنگوں میں زخمی ہوئے اور کئی مرتبہ انہیں گرفتار کیا گیا۔
سنہ 1949ء کو انہوں نے اردن کی عرب سوشلست پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور سنہ 1957 سے 1960ء تک اس پارٹی کے خفیہ گروہ کے کمانڈر رہے۔
مرحوم فلسطینی تنظیم آزادی کے بانی ارکان میں سے ایک تھے۔سنہ 1960ء کے عشرے میں قائم ہونے والی پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے تین مرتبہ رکن بنے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی سال تک عوامی مزاحمتی محاذ کے سربراہ کے طور پر کام کیا۔ وہ فتح کی مرکزی کمیٹی کے بھی رکن تھے۔ جب سابق فلسطینی لیڈر مرحوم یاسرعرفات نے اسرائیل کے ساتھ سنہ 1991ء میں مذاکرات شروع کیے تو وہ بطور احتجاج پارٹی سے الگ ہو گئے۔ سنہ 1993ء میں انہوں نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل کتاب کا حصہ اول شائع کیا جبکہ 1994ء میں اس کا دوسرا جز بھی شائع کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.