تنظیم آزادی فلسطین کے قائم مقام سیکرٹری ڈاکٹر صائب عریقات نے قطر کے صدر مقام دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پولیٹ بیور کے چیف خالد مشعل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں
تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نئے ارکان کے چنائو کے حوالے سے نیشنل کونسل کے اجلاس بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں رہ نمائوں نے فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال، صدر محمود عباس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کے استعفے اور نئی باڈی کی تشکیل کے حوالے سے نیشنل کونسل کے رواں ماہ ہونے والے مجوزہ اجلاس پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں حماس کی جانب سے فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس پراپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے نیشنل کونسل کا اجلاس منعقد کرنا قومی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ حماس نے صدر محمود عباس کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عباس صرف ذاتی اور گروہی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی مرضی سے فلسطینی اداروں کی تشکیل کی کوششیں شروع کی ہیں اور وہ تمام قومی نمائندہ قوتوں کو فیصلہ سازی میں نظرانداز کر رہے ہیں۔
حماس نے تمام فلسطینی تنظیموں نے صدر عباس کی اپیل پر نیشنل کونسل کے منعقدہ اجلاس کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
