• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

خلائی تجربات کا خاکہ ڈیزائن کرنے پر”ناسا” کا فلسطینی سائنس دان کو ایوارڈ

جمعرات 30-07-2015
in فلسطین
0
plf nasa-design
0
SHARES
0
VIEWS

امریکا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ خلائی تحقیقاتی ادارے "ناسا” نے نہایت محدود وقت میں خلائی تجربات کا خاکہ ڈیزائن کرنے پر فلسطینی سائنسدان لطفی مزید عیاد کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سائنس دان مزید عیاد نے حال ہی میں "ناسا” کے زیراہتمام تجربہ گاہوں میں خلائی تحقیقات کے سلسلے میں ہونے والے تحقیقاتی کام کا ایک خاکہ ڈیزائن کیا جسے "ناسا” نے پسند کرتے ہوئے لطفی مزید عیاد کو EPAM نامی ایوارڈ دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی”قدس پریس” کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے سلواد قصبت سے تعلق رکھنے والے فلسطینی سائنسدان نے  ساڑھے سات ماہ کے عرصے میں "ناسا” کی خلائی تحقیقات کا ایک خاکہ ڈیزائن کیا جسے ناسا کے حوالے کیا گیا۔ ناسا کی جانب سے کینیڈا کے خلائی تحقیقاتی ادارے” KSC ” کے صدر دفتر میں ایک تقریب کااہتمام کیا جس میں فلسطینی سائنس دان کے تیار کردہ تجرباتی خاکے کی نمائش کی گئی اور اسی تقریب میں اسے ایوارڈ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی سائنسدان لطفی مزید عیاد کی اپنی ایک انجینیئرنگ کمپنی بھی ہے۔ ناسا کی جانب سے کچھ عرصہ قبل اسےاپنی خلائی تحقیقات کے بارےمیں ہونے والی تجربات کا ایک بڑا خاکہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا جسے اس نے نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ کم سے کم وقت میں نہ صرف پور کیا بلکہ تجربات کا ناقابل یقین خاکہ ڈیزائن کرکے خلائی سائنسدانوں کو بھی حیران کردیا۔

عیاد نے بتایا کہ اس نے "ناسا” کی خلائی تحقیقات کا دو اجزاء میں خاکہ تیار کیا ہے۔ پہلےحصے میں خلائی تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والی تصاویر اور تحقیقاتی تجربات کو شامل کیا گیا ہے جب کہ دوسرے میں خلائی تحقیقات کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور مشینوں کو ایک بڑے بورڈ پر تصاویر کی شکل میں پیش کیاہے۔

اس کا کہنا تھا کہ "ناسا” جیسے ادارے کی جانب سے اپنے تجربات کا خاکہ تیار کرنے کا ٹاسک نہایت مشکل اور پیچیدہ کام تھا کیونکہ خلائی تحقیقات کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور مشینوں تک رسائی اور ان کی مکمل تصاویر کا ڈیزائن تیار کرنا ایک وقت طلب اور مشکل مرحلہ تھا کیونکہ عام طورپر کسی بھی شخص کو ناسا کے اندرونی نظام تک رسائی کی اجازت نہیں ہوسکتی۔ تاہم انہوں نے ناسا کی تجربہ گاہوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد مقررہ وقت کے اندر اندر اس کا خاکہ ڈیزائن کردکھایا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.