اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ جزیرہ نما نقب میں قائم "نفحہ سینٹرل” جیل میں گذشتہ شب ہونے والی آتش زدگی کے نتیجے میں کم سے کم آٹھ فلسطینی قیدی جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق جیل کی بیرکوں میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ کے بعد جیلروں نے قیدیوں کو ان کے کمروں سے نکالنے میں مدد کی تاہم اس دوران آٹھ قیدی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں بعد ازاں جیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آتش زدگی کے واقعے کے فوری بعد فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ذرائع کے مطابق آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والے تمام قیدی ہی کی بیرک میں تھے۔ تاحال آتش زدگی کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین