مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے ہفتہ وار اجلاس میں کابینہ نے بیت المقدس کے اہم تاریخی مقامات میں سرمایہ کاری اور دیوار براق کو یہودیانے کے لیے لاکھوں شیکل کی منظوری دی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں "دیوار گریہ”[دیوار براق] کے زائرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ القدس کا باشندہ ہونے کے ناطے میرا فرض ہے کہ میں یہودیوں کی مذہبی ضروریات کا خیال رکھوں اور انہیں "دیوار گریہ ” تک رسائی کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کروں۔ میری کابینہ بھی بیت المقدس میں تعمیرات جاری رکھنے کی پابند ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی کابینہ کی جانب سے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے لیے لاکھوں ڈالر کے بجٹ کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب گذشتہ روز صہیونی وزیراعظم نے بیت المقدس اور مغربی کنارے کے امور کے لیے ایک ایسے شخص کو وزیرمقرر کیا ہے جو ماضی میں فلسطین دشمنی اور غیرقانونی یہودی تعمیرات کے حوالے سے بدنامی کی حد تک مشہور ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
