(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شیخہ عالیہ نے غزہ میں حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیےبھی قطر کی ہر ممکن امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اسرائیل کے ناجائز محاصرے میں قید فلسطینی عوام کیلیےانسانی امداد فراہم کرتے رہیںگے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ متعدد فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور زخمیوں کی بڑی تعداد کی ہسپتالوں میں زخموں کے باعث دم توڑنے کی اطلاعات پر شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں قطر کی مستقل مندوب، شیخہ عالیہ بنت احمد الثانی نےاپنی تقریر میں کہا ہے کہ قطر "عالمی برادری، خاص طور پر سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کے مذہبی مقدسات کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بت المقدس میں اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کی موجودہ تاریخی اور قانونی حیثیت کو متاثر کرنے اور انہیں یہودی بنانے، مسجد اقصیٰ کو وقتی اور مقامی طور پر تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں مسلمانوں کی نماز کی آزادی کو مجروح کرنے کی کوششیں ہیں جنہیں ہم بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم ہونے کے باعث مسترد کرتے ہیں ۔
شیخہ عالیہ بنت احمد الثانی نےخاص طور پر غزہ کی پٹی میں حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیےبھی قطر کی ہر ممکن امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ دوحہ فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد فراہم کرتا رہے گاجو ابھی تک اسرائیل کے ناجائز محاصرے میں قید ہیں ۔