• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"63 فلسطینی قیدیوں نے احتجاجی بھوک ہڑتال معطل کر دی”

بدھ 25-06-2014
in فلسطین
0
plf 63
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ 63 قیدیوں نے رمضان المبارک کی آمد اور جیل حکام کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے بعد اپریل سے جاری اپنی بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے۔

ابو سنين ہ ایڈووکیٹ کے مطابق بھوک ہڑتال معطل کرنے والے قیدیوں کے جیل حکام سے معاہدے کی تفصیلات آج کسی وقت جاری کی جائیں گی۔
بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی بڑی تعداد انتظامی نظر بندی کے تحت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے۔ انہیں بغیر کسی مقدمے یا ایف آئی آر کے غیر معینہ مدت کے لئے نظر بند رکھا جا رہا ہے، جس میں ہر چھ ماہ بعد اتنی ہی مدت کے لئے توسیع دے دی جاتی ہے۔ یہ طریقہ کار فلسطین میں 1920ء سے 1948ء رائج برطانوی انتداب کے دور سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انتظامی نظر بندیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر فلسطینی اسیران نے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسرائیلی جیل سروس کے ترجمان سیوان وزمین نے اس ماہ کے اوائل میں اعتراف کیا تھا کہ یہ ہڑتال سب زیادہ لمبی مدت تک جاری رہی۔

اس وقت اسرائیلی جیلوں میں تقریبا 5000 فلسطینی قید ہیں جن میں 200 انتظامی نظر بندی کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی انجمنوں نے اس حراستی عمل کی مذمت کی ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی برادری پر دبائو ڈالا ہے تاکہ وہ اسرائیل کو یہ اقدام ختم کرنے پر مجبور کریں۔
اسرائیلی حکومت مستقبل میں بھوک ہڑتال کو روکنے کے لئے ایک ایسا قانون منظور کروانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے تحت حکام، قیدیوں کو زبردستی کھانا کھلا سکیں گے۔ اس مجوزہ قانون کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے۔ یہ بل پیر کے روز بحث کے لئے اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.