مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی وزیر یعقوب بیری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یورپی یونین اسرائیل کے صرف ان تعلیمی اور تحقیقاتی اداروں کو تسلیم کرتی ہے جو سنہ 1948 ء کے دوران اسرائیل کے قبضے میں آئے تھے، جن پراسرائیلی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس کے بعد سنہ 1967 ء کی چھ روزہ جنگ میں جن علاقوں کو قبضے میں لیا گیا ان میں اسرائیلی سرگرمیوں کو غیرقانونی سمجھا جاتا ہے۔
یورپی سائنسی تحقیقاتی پروگرام” افق 2020 ء” کی اہمیت کے بارے میں مسٹر یعقوب بیری نے کہا کہ یہ نہایت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جس میں صرف یورپی ملک ہی شامل ہیں۔ یورپ سے باہر صرف اسرائیل کواس میں شرکت کا موقع دیا جانا تھا مگر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص مغربی کنارے اور بیت المقدس میں توسیعی پسندی کے باعث اسرائیل کو بھی محرومی کا سامنا ہے۔
