• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"مزاحمتی ہیکرز” کی "یوم انتفاضہ” کے موقع پر اسرائیل پر سائبر حملوں کی دھمکی

جمعرات 26-09-2013
in فلسطین
0
plf 26 crime
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے انٹرنیٹ ہیکرز پر مشتمل ایک گروپ نے ہفتہ 28 ستمبر کو دوسری تحریک انتفاضہ الاقصیٰ کی یاد میں اسرائیل پر سائبر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ خود کو "آن لائن بریگیڈ” کے نام سے ظاہر کرنے والے ہیکرز کے گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ یوم انتفاضہ الاقصٰی کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر اسرائیل پر سائبر حملے کریں گے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں دوسری تحریک انتفاضہ اٹھائیس ستمبر سنہ 2000ء کو شروع ہوئی تھی، جسے اب تیرہ سال مکمل ہو چکے ہیں۔

آن لائن بریگیڈ کی جانب سے ایک با تصویر آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں تنظیم کے کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ اسلامی اور عرب دنیا کے سیکڑوں ہیکرز شامل ہیں۔ نیز یہ کہ وہ انتفاضہ الاقصیٰ کی تیرہویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ہم وطن شہریوں کے خون اور ان کی شہادتوں کا بدلہ لیں گے۔ یہ بدلہ اسرائیل کی سرکاری ویب سائیٹ پر حملوں اور انہیں بلاک کرنے کی صورت میں لیا جائے گا۔

آڈیو ٹیپ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن سائبر گروپ اٹھائیس ستمبر بروز ہفتہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی کیونکہ اسی روز آج سے تیرہ برس قبل فلسطینیوں نے مسجد اقصٰی کی آزادی کے لیے تحریک شروع کی تھی اور اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی پرامن تحریک کچلنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے سیکڑوں افراد کو شہید اور زخمی کردیا تھا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.