• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی تمام جیلوں میں بھوک ہڑتال کے لیے فلسطینی قیدیوں کا "میثاق اسیران”

جمعہ 13-04-2012
in فلسطین
0
plf palestine_prisoner1
0
SHARES
0
VIEWS

plf palestine_prisoner1

اسرئیل کی کئی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی اور عرب اسیران نے ایک معاہدے پردستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے اپنے جائز حقوق کے حصول اور اسرائیلی مظالم کےخلاف مشترکہ مہم کے تحت بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ میثاق اسیران کے تحت تمام اسیران سترہ اپریل سے بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نصرت اسیران کے لیے سرگرم عوامی تحریک کے کوآرڈی نیٹر نشات الوحیدی نے رام اللہ میں میڈیا کو بتایا کہ اسرائیل کی کئی جیلوں میں زیرحراست فلسطینی اورعرب اسیران نے ایک معاہدہ کیا ہےجس میں انہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے بھوک ہڑتال جیسی طرزعمل کو اجتماعی طور پر اختیار کریں گے۔ میثاق اسیران میں کہا گیہ ے کہ قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اسیران کے ادنیٰ درجے کے جائزحقوق بھی سلب کر رکھے ہیں، جس کےبعد وہ اس انتہائی اقدام پر مجبورہیں۔ اب ان کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ خالی پیٹوں لڑ سکیں۔
نشات الوحیدی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال اب ہمہ گیر ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اس میں محض فلسطینی اسیران ہی شامل نہیں بلکہ اب عام شہری بھی ان کے ساتھ بھوک ہڑتالوں میں شامل ہونے لگے ہیں۔ پیش آئند چند ایام میں فلسطین کی دینی اور مزاحمتی و سیاسی تحریکیں بھی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپربھوک ہڑتالیں شروع کرنے والی ہیں۔
الوحیدی سے جب پوچھا گیا کہ آیا اسیران کے اہم مطالبات کیا ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اسیران کے اہم مطالبات کی فہرست بہت طویل نہیں البتہ جو مطالبات انہوں نے پیش کیے ہیں وہ اہمیت کے حامل ہیں۔ ان میں ایک مطالبہ یہ ہے کہ اسرائیل غزہ کے اسیران کے ساتھ ان کے اقارب کی ملاقات پرعائد پابندی ختم کرے جو اس نےگذشتہ کئی سال سے عائد کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ جیلوں میں مریض قیدیوں کے فوری علاج کی اجازت دی جائے، جیلوں میں ڈالے گئے طلباء کو اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع فراہم کیا جائے، اسیران کو قید تنہائی میں ڈالنے اورانتظامی حراست میں رکھنے کا ظالمانہ سلسلہ بند کیے جانے جیسے مطالبات شامل ہیں۔ الوحیدی نے بتایا کہ پیش آئند چندایام میں اسرائیلی جیلوں میں کوئی 1500 اسیران مشترکہ بھوک ہڑتال شروع کرنے والے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.