عرب خبررساں ایجنسی”القدس پریس” نے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوج کے ہاتھوں صحافیوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ قدس پریس نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے زیرحراست رپورٹر سمیت گرفتار کیے گئے تمام صحافیوں کو رہا کر دے۔
قدس پریس کے نامہ نگارکو قابض اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ اسرائیل کےخلاف ایک احتجاجی مظاہرے کی کوریج کر رہے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قدس پریس کی جانب سے جاری ایک بیان میں نامہ نگار محمد انور منی کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافی کی گرفتاری میڈیا کے اہلکاروں کو آزادانہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی سے روکنے کی سازش کرنا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے صحافی محمد انور کوحراست میں لے کرفلسطینیوں پرڈھائے جانے والے مظالم کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنا ہے۔
قدس پریس نے نامہ نگار محمد نور کی فوری رہائی کے مطالبے کے ساتھ اسرائیلی حکومت اور فوج کو خبردار کیا ہے کہ انور کی حراست کے دوران کسی قسم کا نقصان پہنچا تواس کی تمام ترذمہ داری قابض اسرائیلی انتظامیہ پرعائد ہوگی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

