• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"یوم الارض” کی یاد میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے جاری

اتوار 01-04-2012
in فلسطین
0
plf rememberence
0
SHARES
0
VIEWS

plf rememberence

مقبوضہ فلسطین میں سنہ 1976ء میں فلسطینیوں کی املاک پر حملوں اور الجلیل شہر میں فلسطینیوں کے قتل عام کےخلاف فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

 

یہ مظاہرے اس دن کی یاد میں منائے جاتے ہیں جس میں انتہا پسند یہودیوں اور اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطینی کے شہر الجلیل اور صحرائے نقب میں کم سے کم چھ فلسطینیوں کو شہید کر کے ان کی املاک قبضے میں لے لی گئی تھیں۔ فلسطینی تیس مارچ سنہ 1976ء کے اس دن کو”یوم الارض” کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یوم الارض کے حوالے سے جلسے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کل ہفتے کو مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں اسرائیلی قبضے میں چلے جانے والے علاقے یافا میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی مظالم کی یاد میں ریلی نکالی۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام سپریم عرب فالو اپ کمیٹی اور یافا کی دیگر مختلف تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔
یافا میں ہفتے کے روز مزکری جلوس العجمی کالونی سے نکلا، جس کے بعد اس میں مزید جلوس بھی شامل ہوتے گئے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ کتبوں پر اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بھی درج تھے، مظاہرین نے فلسطینیوں کی املاک پر قبضے کے بعد انہیں متعصب یہودیوں کو فروخت کرنے کے ظالمانہ صہیونی روش کےخلاف بھی نعرے بازی کی۔
العجمی کالونی میں جمع ہزاروں افراد نے صہیونی حکومت کےخلاف تقاریر کیں۔ اس موقع پر مقررین نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے مظالم کی جانب مبذول کرائی اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کی املاک انہیں واپس دلوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ مظاہرے میں طلباء انسانی حقوق کے مندوبین اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.