• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"تحفظ القدس” کے لیے دنیا کے 80 شہروں میں عالمگیر مارچ کی تیاریاں

جمعرات 29-05-2014
in فلسطین
0
plf 80
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے سرگرم بین الاقوامی اداروں نے چھ جون کو "تحفظ القدس” کے حوالے سے دنیا کے 42 ممالک کے 80 شہروں میں اور فلسطین بھر میں جلسے جلوس اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس مارچ کمیٹی کے چیئرمین اور عرب انجینیئر یونین کے سربراہ عبداللہ عبیدات نے عمان میں نیوز کانفرنس کے دوران القدس کے تحفظ کے لیے نکالے جانے والے جلسے جلوسوں، ریلیوں اور مارچ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ چھ جون کو بیت المقدس کے تحفظ کے لیے فلسطینی شہروں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، شمالی اور جنوبی فلسطین کے سنہ 1948 ء کے دوران صہیونی قبضے میں جانے والے علاقوں کے باشندے القدس کی طرف مارچ کریں گے۔ اس کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف اسرائیلی سازشوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مختلف براعظموں کے 42 ملکوں کے 80 بڑے شہروں میں بھی تحفظ القدس ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

عبداللہ عبیدات نے بتایا کہ مارچ کمیٹی میں ان کے ساتھ دنیا بھر سے ہزاروں افراد شریک ہیں جن میں 18 عالمی شخصیات بھی شامل ہوچکی ہیں۔ ہم سب مل کر چھ اور سات جون کو بیت المقدس کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے مارچ کریں گے۔ اس سلسلے میں اہم ترین احتجاجی مظاہرے اردن، الجزائر، مراکش، لیبیا، تیونس، ترکی، انڈونیشیا، ملائیشیا، یورپ کے دس ملکوں، لاطینی امریکا اور ان ملکوں میں جہاں اسرائیلی سفارت خانے قائم ہیں القدس کے تحفظ کے لیے مارچ کیے جائیں گے اور مقدس شہر کے حوالے سے قراردادیں منظور کی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انجینیئر عبیدات نے کہا کہ ہماری اس کاوش کا اصل مقصد مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی اور مسیحی مذہبی شناخت مٹانے کے لیے جاری صہیونی سازشوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہے۔ اس ضمن میں اہم ترین مارچ مسلمان اور عرب ممالک میں ہوں گے۔ اردن میں سویمہ کے مقام پر ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ جگہ وادی اردن سے قریب واقع ہے اور سرحد کی دوسری جانب بیت المقدس واقع ہے۔ عمان میں منعقدہ جلسے سے اردن کی اہم قومی اور سیاسی شخصیات خطاب کریں گی، جن میں سابق رکن اسمبلی عودہ القواس، شاعرہ نبیلہ الخطیب، احمد الحمیری اور انجینیئر عامر الطباخی شامل ہیں۔

ادھر القدس مارچ کے ترجمان ڈاکٹر ربحی حلوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارچ کی ایگزیکٹو کمیٹی دنیا کے 82 شہروں میں بیت المقدس کے حوالے سے ریلیاں منعقد کرنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ ان ریلیوں اور جلسے جلوسوں میں بیت المقدس کی حفاظت کے حق میں ایک ملین سے زائد لوگوں کو جمع کیا جائے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.