فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں مسجد اقصیٰ کے تحفظ اور یہودی آباد کاروں کے مسلسل حملوں کے خلاف نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی حکومت کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔
بیشتر مظاہرین کے ہاتھوں میں اٹھائے کتبوں میں "اسرائیل کو صفحہ ہستی سےمٹادو” کے نعرے درج تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے مرکزی اور وسطی شہر خان یونس میں جامع مسجد الرنتیسی سے نکلا، جس کے بعد غزہ کے دوسرے علاقوں معن، الکتیبہ ، حمزہ الشرقیہ، الشافی کیمپ، الرحمہ کالونی اور سوسائٹی مرکز سے بھی جلوس نکلے جن میں ہزاروں کی تعداد میں شہر اسرائیل کےخلاف نعرے لگا رہے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق غزہ کی سڑکیں اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھیں۔ اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کا قاہرہ سے براہ راست خطاب بھی سنایا گیا ۔
فلسطینی عوام کے حماس اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سیاسی شعبے کے رہ نما اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر صلاح الدین بردویل نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں لاکھوں کا یہ اجتماعی صرف مسجد اقصیٰ کی آزادی کے مطالبے کے لیے جمع ہے۔ آج ہم سب مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے قربانیاں دینے کےعزم کے ساتھ جمع ہوئے ہیں اور ہم صہیونی دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینی ابھی زندہ ہیں اور یہ اپنے خون کے آخری قطرے تک قبلہ اول کا دفاع کرتے رہے گے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین