• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"یہودی انتہا پسندوں کے تازہ حملے مسجداقصیٰ کو تقسیم کرنے کی سازش”

جمعرات 23-02-2012
in فلسطین
0
plf extremest_israel
0
SHARES
0
VIEWS

plf extremest_israel

فلسطین میں اسلامی مقدسات کے تحفظ بالخصوص بیت المقدس کی حفاظت کے لیے سرگرم تنظیم”انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن” نے خبردار کیا ہے کہ یہودی انتہا پسندوں کے مسجد اقصیٰ پر تازہ حملے قبلہ اول کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

 

یہودی مسجد اقصیٰ کو بھی اسی طرح مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں جس طرح انہوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں تاریخی مسجد ابراہیمی کو دونوں مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان تقسیم کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر برائے اطلاعات و معلومات عامہ ھشام یعقوب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے حملوں کی تازہ لہر پیش آئند ایام کے دوران قبلہ اول کے لیے ایک بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔ انتہا پسند یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پرغیرمعمولی حملےاس بات کا بین اشارہ ہیں وہ آئندہ ایام میں قبلہ اول کو تقسیم کرنے یا اسے کسی بھی دوسری طرح نقصان پہنچانے کی سازش کریں گے۔
ھشام یعقوب کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں جاری سیاسی تبدیلیوں کے جلو میں انتہا پسند یہودیوں نے مسجداقصیٰ پر دست درازی کے لیے موقع غنیمت جانا ہے۔ یہودیوں کا خیال ہےکہ وہ عرب ممالک سیاسی مصروفیات اور ان کی فلسطین کی جانب عدم توجہی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسجداقصیٰ کو تقسیم کر لیں گے۔
ھشام یعقوب کا کہنا تھا کہ بات صرف اسرائیل کے انتہا پسندعناصر کی نہیں بلکہ صہیونی عدالتیں، فوج ،حکومت اور پولیس بھی شدت پسندوں کی سپورٹ کر رہی ہے اور وہ مل کر قبلہ اول پر یلغار کیے ہوئے ہیں۔ حالیہ کچھ روز سے یہ دیکھا جا رہا ہے کہ فلسطین میں پھیلے یہودی بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ میں جمع ہوکر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسلمانوں کے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عدالتوں کی طرف سے انتہا پسند یہودیوں کو کھلی اجازت دی گئی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر اس کی حرمت اورتقدس کو پامال کریں جبکہ مسلمانوں کومسجداقصیٰ میں داخلے سے قبل ہی حراست میں لے لیا جاتا ہے جس سے صہیونیوں کے قبلہ اول کے خلاف اکٹھ ثابت ہو گیا ہے۔
ھشام یعقوب کا کہنا تھا کہ آئندہ اتوار کو دوحہ میں عرب لیگ کی دعوت پر القدس انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں یہودیوں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی پامالی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.