فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں قائم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے عرب اور اسلامی ممالک کے دورے سے بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین عالمی سیاست کا موضوع بن گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کے دورے سے فلسطین اور عالمی برادری بالخصوص مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کے ایک نئےدور کا آغاز ہو گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترجمان طاہر نونو نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ بیرونی ممالک میں اسماعیل ھنیہ کے دوروں نے فلسطینیوں کے حقوق کا ایک واضح پیغام اجا گر کیا ہے۔ وزیراعظم ھنیہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے جلد مزید مسلم دنیا کے دورے پر جائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں طاہرنونو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے دوسرے اٹھارہ روزہ دورے کے دوران ایران، کویت، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کے حکام سےملاقاتیں کی۔ یہ ملاقاتیں نہایت اہمیت کی حامل اور کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔ تمام اسلامی اورعرب ممالک کے غزہ کی پٹی کی تعمیر میں حصہ لینے اور جنگ زدہ شہر میں متاثرین کی بحالی میں ہرسطح پر مدد کرنے کا یقین دلایا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

