• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری کے تسلسل پر”یو این” کی اسرائیل پر تنقید

پیر 13-02-2012
in فلسطین
0
plf criticise
0
SHARES
0
VIEWS

plf criticise

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی بیت المقدس اور دیگر علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ برتے جانے والے امتیازی سلوک اور یہودی آبادکاری کےتوسیعی منصوبوں پر اقوام متحدہ نے سخت تنقید کی ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کی خاتون خصوصی ایلچی برائے حقوق سکونت راکیل رولنیک نے بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین شہر الجلیل سے مغربی کنارے اور وہاں سے بیت المقدس کی طرف سفر کیا۔ انہوں نے اپنے اس مطالعاتی دورے میں یہ ملاحظہ کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی اقلیتی شہروں میں فلسطینی آبادی کے ساتھ نہایت سفاکانہ اور ظالمانہ سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔ فلسطینیوں کی املاک پر قبضہ کر کے انہیں اور جائیدادیں چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
ایک سوال کےجواب میں اقوام متحدہ کی خاتون اہلکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل متنازعہ مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھ کر بین الاقوامی ضابطوں اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
مسز راکیل نے یورپی یونین کی جانب سے بیت المقدس کی صورت حال پرعدم توجہی کے اظہار پر بھی سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں یورپی یونین کے ہائی کمشنز کی جانب سےجو رپورٹ حال ہی میں تیار کی گئی ہے اس میں حقائق کو درست انداز میں نہیں بتایا گیا۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری کے منصوبے خطےمیں قیام امن کی مساعی کو تباہ کرنے کی کھلی سازش ہیں۔ فلسطینیوں کی حالت قابل رحم ہے۔ اسرائیل مقبوضہ علاقوں میں صرف یہودی آباد کاروں کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔یہودی کالونیوں میں ہر قسم کی سہولت موجود ہے لیکن فلسطینی بستیوں میں سخت کسمپرسی کا عالم ہےجو اسرائیل کی نسل پرستی کا عکاس ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.