• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسماعیل ھنیہ کا غزہ اور مصر کے درمیان سرحد کو”فری زون” قرار دینے کا مطالبہ

پیر 30-01-2012
in فلسطین
0
plf free_zone
0
SHARES
0
VIEWS

plf free_zone

فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنئیہ نے تاجروں اور ماہرین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے کو”فری زون” قرار دینے کا فریم ورک تیار کریں تاکہ ناکہ بندیوں کا شکار فلسطینیوں کو بیرونی دنیا سے رابطہ آسان بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور مصر کےدرمیان علاقے کوآزادہ علاقہ قرار دینے کے لیے عالمی تاجروں کی ایک کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے۔ فلسطینی حکومت اس کے لیے کسی بھی وقت تیار ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق وزیراعظم ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں تاجروں اور صنعت کاروں کی ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ "میں نے اپنے سابقہ دورہ مصر کے دوران قاہرہ حکام سے اپیل کی تھی وہ غزہ اور مصر کے درمیانی علاقے کو فری زون قرار دیں۔ اس ضمن میں مصری حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت حوصلہ افزا تھی۔ میں نے یہ تجویز دی تھی کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان علاقہ مصرکی ملکیت سمجھا جائے لیکن اس پر قابض صہیونی ریاست کا کوئی عمل دخل نہ ہو”۔
انہوں نے کہا کہ دورہ مصرکے دوران انہوں نے وہاں کی نگراں حکومت کے سامنے فلسطینیوں کے مسائل تفصیل کےساتھ رکھے۔ غزہ کی پٹی میں پانی، بجلی، گیس، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروریات کی قلت کا پورا نقشہ پیش کیا اور بتایا کہ ان تمام مسائل کا واحد حل غزہ کےتمام بیرونی راستوں کو کھلا رکھنے میں ہے۔ مصری حکام کو بتایا گیا کہ ان کی جانب سے غزہ کی پٹی کو صرف 17میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی ہے جبکہ فوری طورپر بجلی کی مقدار کو50 میگاواٹ تک لے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کہہ رہے تھے کہ اسرائیل جارحیت اور مظالم کے باعث غزہ کی پٹی میں تعمیرنو کا کام بری طرح تعطل کا شکار ہے تاہم عرب ممالک میں برپا ہونے والی تحریکوں نے مسئلہ فلسطین کو ایک مرتبہ پھرعالمی مسئلہ بنا دیا ہے۔ اس وقت ہم عالمی فورمزمیں فلسطینیوں کے حقوق کی آوازیں سن رہے ہیں۔
انہوں نےعالمی اور علاقائی تاجر برادری کی محصورین غزہ کے لیے امدادی مساعی کی تعریف کی اور کہا کہ علاقائی اور عالمی تاجرتنظیموں نے اہالیان غزہ کی مشکلات کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے اپنی تقریرمیں بتایا کہ وہ آج پیر سے دوسرے بیرون ملک دورے پرروانہ ہوں گے اور پہلے مرحلے میں قطرجائیں گے جہاں امیر قطر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کے بعد دیگر خلیجی، عرب اور دیگراسلامی ممالک کا دورہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس بیرون ملک دورے کا مقصد فلسطینیوں کی مشکلات کو عالمی فورمزمیں لے جانا ہے۔

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.