• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"ریڈکراس بتائے کہ وہ فلسطینی پارلیمنٹ اور اسرائیل میں سے کس ساتھ ہے”

جمعہ 27-01-2012
in فلسطین
0
plf redcross
0
SHARES
0
VIEWS

plf redcross

فلسطینی مجلس قانون ساز نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "ریڈ کراس” سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائے کہ فلسطینی مجلس قانون ساز اور اسرائیل میں سے کس کے ساتھ ہے۔ فلسطینی پارلیمنٹیرینز نے عالمی تنظیم پر زور دیا ہے

 

کہ وہ کھل کر مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار کیے گئے فلسطینی اراکین محمد طوطح اور خالد ابوعرفہ کی گرفتاریوں کی مذمت کرے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محمد طوطح اور خالد ابوعرفہ کو بیت المقدس میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر سےاسرائیلی فوج نے حراست میں لیا ہے۔ ان کی گرفتاریاں بلا جوازاورغیرآئینی ہیں۔ اگر ریڈ کراس ان گرفتاریوں کوغیرآئینی خیال کرتا ہے تو اسے کھل کر فلسطینیوں کی حمایت کرنا چاہیے اور اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہیے۔
فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کے اراکین کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کے دفترکے باہر سے دو اراکین قانون ساز کونسل کی گرفتاریاں خود ریڈ کراس کے کردار کے حوالے سے ایک سوالیہ نشان ہیں۔ دونوں محروس اراکین گذشتہ ڈیڑھ سال سے اسرائیل کی جانب سے شہربدری ایک ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائے ہوئے تھے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیم کی ذمہ داری تھی کہ وہ شہربدری کے سزا یافتہ اراکین کا مقدمہ سنتی اورعالمی قوانین کے مطابق اس کا فیصلہ کیا جاتا، لیکن ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا بلکہ ریڈ کراس نے بھی دوغلی پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مسئلے کے نظرانداز کیے رکھا۔ دونوں اراکین کی گرفتاریوں سے لگتا ہے کہ ریڈ کراس نے اپنی اخلاقی اور سفارتی ذمہ داریاں ادا نہیں کی ہیں۔
فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل نے ریڈ کراس اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے تمام اسیران بالخصوص ریڈ کراس کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیے گئے اراکین، مجلس قانون ساز کےاسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک اور دیگر کو فوری رہائی دلوائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.