• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 28 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"القدس: محمد طوطح اور ابوعرفہ کی گرفتاری اسرائیل کا سیاسی جرم ہے”

منگل 24-01-2012
in فلسطین
0
plf 524_days
0
SHARES
0
VIEWS

plf 524_days

مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک کی گرفتاری کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی کیمپ لگائے

 

اراکین قانون سازکونسل محمد طوطح اور خالد ابوعرفہ کی گرفتاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت مذمت کی جا رہی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم”یورپی نیٹ ورک برائے انسانی حقوق” (Ufree) نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہخالد ابوعرفہ اور محمد طوطح کی گرفتاری صہیونی ریاست کا سیاسی جرم ہے۔ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کو جیلوں میں حراست میں رکھ کر تمام جمہوری حقوق پامال کر دیے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کے منتخب نمائندوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنا بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کی غیرآئینی کارروائیوں کو فلسطینیوں کےخلاف انتقامی کارروائیاں قرار دیا جائےگا۔
خیال رہے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل محمد طوطح،خالد ابو عرفہ اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کی سنہ 2010ء میں حماس کے سیاسی شعبے اصلاح وتبدیلی سے فلسطینی رکن قانون ساز منتخب ہونے کی پاداش میں بیت المقدس سے نکال باہر کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ صہیونی حکومت کی اس دھمکی کے بعد ان چاروں اراکین نے بیت المقدس میں انسانی حقوق کی تنظیم "ریڈ کراس” کے دفترکے باہر احتجاجی دھرنا دیا تھا۔
دوسری جانب فلسطینی مجلس قانون سازمیں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی نے بھی خالد ابوعرفہ اور محمد طوطح کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں پارلیمانی بلاک کا کہنا ہے کہ خالد ابوعرفہ اور محمد طوطح کی گرفتاری کو سیاسی اغواء قرار دیا ہے۔
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک دوسری تنظیم نے بھی دونوں فلسطینی اراکین کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزری قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم”مرکزبرائے حقوق اسیران” کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی پارلیمنٹ کے اراکین کو گرفتار کر کے بین الاقوامی جمہوری قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ محمد طوطح اور خالد ابو عرفہ کی گرفتاری عالمی سطح پرکوششیں تیز کرنے اور تمام اسیران کی فوری رہائی کا تقاضا کرتی ہے۔
دھر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے بھی صہیونی فوج کے ہاتھوں پیر کے روز خالدابوعرفہ اور محمد طوطح کی بیت المقدس سے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اراکین قانون ساز کونسل کی گرفتاریاں سیاسی قذافی کے زمرے میں آتی ہیں۔ حماس نے عرب لیگ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے فلسطین کے منتخب نمائندوں کو جیلوں سے رہا کرانے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.