• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"یو این” پناہ گزین کمیشن نے عراق میں فلسطینی مہاجرین کے لیے دروازے بند کردیے

ہفتہ 12-09-2015
in فلسطین
0
plf un
0
SHARES
0
VIEWS

عراق میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے بحالی پناہ گزین” یو این سی آر” نے وہاں پرمقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی شکایات کا ازالہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے فلسطینی مہاجرین کے لیے اپنے دروازے بند کردیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بغداد میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے شکایت کی ہے کہ حالیہ کچھ مہینوں سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے بحالی پناہ گزین کا رویہ کافی تلخ ہوچکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے میں جب بھی کوئی فلسطینی پناہ گزین فوج اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار اپنے کسی قریبی عزیز یا دوست کا مسئلہ لے کرجاتا ہے ای اغواء کی وارداتوں اور نامعلوم افراد کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کے بعد لاپتا کردینے کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے تو "یو این ایچ سی آر” کی طرف نہ صرف یہ کہ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جاتا بلکہ پناہ گزینوں کو دفتر میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی۔

بغداد میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران "یو این ایچ سی آر” کے خلاف سخت احتجاج کیا اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ عراق میں موجود فلسطینیوں کو تحفظ دلائیں۔

فلسطینی شہریوں نے بتایا کہ پچھلے ہفتے پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا جس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے کہ انہیں کس نے اور کیوں کر اغواء کیا ہے۔ وہ پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کے پاس آئے تاکہ انہیں شکایت کرسکیں مگران کی شکایت سننے سے انکار کردیا گیا اور پناہ گزینوں کو دھکے دے کر دفتر سے نکال دیا گیا۔

فلسطینی مہاجرین کا کہنا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بحالی پناہ گزین نے بھی ان کی شکایات کا ازالہ نہیں کرنا تو وہ اپنا مقدمہ کس کے سامنے پیش کریں۔ فلسطینی شہریوں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائےبحالی پناہ گزین کی طرف سے پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے بند کرنا ایک نا انصافی ہے۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ عالمی ادارہ پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں مقیم فلسطینی پناہ گزین وہاں پر ہونے والی فرقہ واریت کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ عراقی فورسز نے فلسطینی پناہ گزینوں کے ساتھ معاندانہ رویہ اپنائے رکھتی ہے اورآئے روز پناہ گزینوں کو بغیر کسی الزام کے اٹھا کر غائب کردیا جاتا ہے۔

عراق میں عارضی طورپر رہنے والے فلسطینی شہریوں نے بغداد میں فلسطینی اتھارٹی کے سفار خانے کے باہربھی احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.