• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"فلسطینی پناہ گزینوں کی یورپ منتقلی پراسرائیل میں اطمینان کی لہردوڑ گئی”

منگل 08-09-2015
in فلسطین
0
plf shifting-Europe
0
SHARES
0
VIEWS

شام میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں لاکھوں مقامی اور ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کی یورپی ملکوں کی طرف نقل مکانی پر اسرائیل میں خوشی اور اطمینان کی لہردوڑ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اندر ہی اندر سے اس بات پرخوش ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کو یورپی ملکوں میں عارضی طورپر ٹھکانے مہیا کیے جا رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے وطن میں واپسی اور آباد کاری کے مطالبے کو سرد خانے میں ڈالنے میں مدد ملے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق افریقی ملک الجزائر کے ایک سرکردہ سیاست دان اور "امن سماجی” پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق مقری نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل خود یہ چاہتا ہے کہ شام ، لبنان اور دوسرے پڑوسی عرب ملکوں میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کو دور افتادہ یورپی ملکوں میں ٹھکانہ مل جائے تا کہ وہ فلسطین میں آباد کاری کے مطالبے سے دست بردار ہوجائیں۔

اپنے ایک بیان میں الجزائری سیاست دان کا کہنا تھا کہ یورپی ملکوں کی جانب سے لاکھوں شامی اور ہزاروں فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں اقامت کا حق دینا اسرائیل کے مفاد میں ہے کیونکہ اسرائیل یہی چاہتا ہے کہ اس کے پڑوسی ملکوں میں موجود فلسطینی وہاں سے بھی نکل جائیں۔ انہیں یورپی ملکوں میں رہائش کا حق مل جائے اور وہ "حق واپسی” سے دستبردار ہوجائیں۔

ڈاکٹر عبدالرزاق مقری کا کہنا تھا کہ ماہرین یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ سنہ 2050 ء تک یورپی ملکوں میں تارکین وطن کی تعداد 47 ملین سے تجاوز کرجائے گی۔ یوں ہر سال 10 لاکھ تارکین وطن یورپ پہنچیں گے جس کے نتیجے میں یورپی ممالک کی آبادی میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوجائے گا۔ یورپی ملکوں کو نئی اور نوجوان کھیپ مہیا ہوگی اور ان کی صنعتی ترقی کا ذریعہ بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس وقت زیادہ خوشی ہوگی جب نیوزی لینڈ پانچ لاکھ شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں رہائش کا حق دے گا۔ یورپ کی طرف فلسطینیوں کی منتقلی سے "حق واپسی” ساقط ہوجائے گا اور فلسطین میں صہیونیوں کو راج کرنے کا مزید موقع مل جائے گا۔ عالمی سطح سے بھی اسرائیل پر فلسطینی پناہ گزینوں کےحوالے سے دبائو کم ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے منحوس قیام کے بعد سے آج تک 70 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین دوسرے ملکوں میں عارضی طورپر مقیم ہیں لیکن وہ اپنے وطن میں دوبارہ واپس آنے اور فلسطین میں آباد ہونے کے مطالبے پر بھی قائم ہیں۔ عالمی سطح پر بھی فلسطینی مہاجرین کی واپسی کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے مگر اسرائیلی ریاست کی ہٹ دھرمی اور صہیونیت نواز عالمی اوباشوں کی وجہ سے جس طرح آزاد فلسطینی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہے اسی طرح لاکھوں پناہ گزینوں کی واپسی کا مسئلہ بھی ہنوز حل طلب ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.