• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"مخصوص مصنوعات پرٹیگ لگانا کافی نہیں، اسرائیل کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے”

منگل 08-09-2015
in فلسطین
0
plf tag-not-enough
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی تنظیموں نے فلسطین کے متنازع علاقوں میں تیار ہونے والی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے یورپی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے مگر ساتھ ہی اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ یورپی ممالک فلسطینیوں کو انصاف دلا چاہتے تو اسرائیل کا ہر سطح پر بائیکاٹ کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سرگرم فلسطینی قومی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یورپی یونین کے لکسمبرگ میں ہوئے اجلاس میں اسرائیل کی ان مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے جو سنہ 1967 ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہروں میں تیار کی جا رہی ہیں مگر یہ ناکافی اقدام ہے۔ عالمی قوانین کی رو سے اسرائیل کا ہرسطح پر بائیکاٹ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے لکسمبرگ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی ممالک نے متفقہ طورپر اسرائیل کی متنازع مصنوعات کے بائیکاٹ کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کے تحت جلد ہی یورپی منڈیوں میں صہیونی ریاست کی متنازع قرار دی گئی مصنوعات پر”بائیکاٹ” کی مہر لگائی جائے گی۔

فلسطینی قومی بائیکاٹ کمیٹی کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کو چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ مکمل انصاف کا برتائو کریں اور اسرائیل کا ہرسطح پر بائیکاٹ کریں۔ کیونکہ صہیونی ریاست آئے روز فلسطینیوں کی بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے بعض ممالک اسرائیل نوازی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس لیے انہیں شبہ ہے کہ ناجائز غاصب صہیونی ریاست کی متنازع مصنوعات کے بائیکاٹ میں بھی حیل حجت سے کام لیا جائے گا اور بعض حلقے بائیکاٹ کی اس مہم کو بھی غیرموثر کرنے کی کوشش کریں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.