• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"فلسطینی ملیشیا انسانی حقوق کی پامالی میں صہیونی فوج کو بھی مات دے گئی”

منگل 04-08-2015
in فلسطین
0
plf PA-ahead
0
SHARES
0
VIEWS

مظلوم فلسطینی عوام کے لیے قابض صہیونی افواج ہی کے مظالم کیا کم تھے کہ اب فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سیکیورٹی ادارے بھی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں نئے ریکارڈ قائم کرنے لگے ہیں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے دوران عباس ملیشیا کے ہاتھوں غرب اردن میں شہریوں پر تشدد کے 750 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن میں سیاسی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے ماورائے قانون اقدامات کی ماہانہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار ویسے تو انسانی حقوق کی پامالی میں بری طرح بدنام ہوچکے ہیں مگر جولائی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں اور نہتے شہریوں پر تشدد کے نئے ریکارڈ مرتب کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار فلسطینی شہریوں کو سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیتے، عدالتوں سے ان کے کئی کئی ہفتون کے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انہیں حراستی مراکز میں اذیتوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کا یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جولائی کے دوران عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں پر تشدد کے 750 واقعات رونما ہوئے۔ پچھلے ماہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز نے غرب اردن سے 345 فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا اور 253 فلسطینیوں کو اشتہاری قرار دے کران کی گرفتاری کےوارنٹ جاری کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی نیشنل ڈیفنس فورس نے 143 شہریوں کو گرفتار کیا۔ جب کہ 73 شہریوں کی گرفتاریاں پبلک انٹیلی جنس کی جانب سے کی گئیں۔ 129 شہریوں کی گرفتاری کے ذرائع کا پتا نہیں چل سکا تاہم وہ بھی فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید پائے گئے ہیں۔

گرفتار کیے گئے شہریوں میں ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ان میں 58 طلباء تین انجینیر، سات صحافی، تین استاذہ اور تین آئمہ مساجد شامل ہیں۔ گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی شہریوں کی حراستی مراکز میں طلبی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیاسی بنیادوں پر 253 افراد کو حراست مراکز میں طلب کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.